سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی ضرورت کے لیے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جانے والا کوئی نہ ملا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گھبرا گئے اور پیچھے سے طہارت کا برتن دے دیا تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کمرے میں سجدہ کرتے ہوئے پایا تو پیچھے سے ہٹ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”عمر! تو نے اچھا کیا کہ جب مجھے سجدے میں پایا تو مجھ سے الگ ہوگیا، جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے تو فرمایا: ”جس نے آپ کی امّت سے آپ پر ایک دفعہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس کے دس درجے بلند کر دے گا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ/حدیث: 973]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 93، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6602، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1016 قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير شيخ الطبراني محمد بن عبد الرحيم بن بحير المصري ولم أجد من ذكره، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 287)»