سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم جب آپ کے پاس سے جاتے ہیں تو جاہلیت کی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم ایسی مجالس میں بیٹھو جن سے اپنی جانوں کا خوف ہو تو اٹھتے وقت یہ دعا کرو: «سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ نَسْتَغْفِرُكَ وَنَتُوْبُ إِلَيْكَ.» اس سے تمہارے گناہ معاف ہوجائیں گے جو تم نے کیے ہوں گے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ/حدیث: 968]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6916، والطبراني فى «الصغير» برقم: 970 وفيه من لم أعرفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 141)»