سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے تھے تو جاگے اور ہالہ کو گلے لگا لیا، اور فرمانے لگے: ”ہالہ، ہالہ، ہالہ“ ابوالقاسم کہتے ہیں: گویا کہ اس کے آنے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے کیونکہ وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے بہت قریبی تھے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 874]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6764، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3794، والطبراني فى «الصغير» برقم: 537 قال الهيثمي: في إسناده جماعة لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 377)»