سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ تم میں سے کوئی آدمی کسی آبادی میں چلا جائے جہاں تمہارے لیے کوئی قرابت نہ ہو، تو تم ایسے آدمی کو کیا کہتے ہو؟ میں نے کہا: ایسے آدمی کو ہم علوج یا سقاط کہتے ہیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ہم انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مہاجرین کہتے تھے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 840]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2027، والطبراني فى «الصغير» برقم: 135 قال الهيثمي: وفيه أحمد بن موسى الشامي ولم أعرفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 25»