سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”ہمارا نبی تمام انبیاء سے بہتر ہے اور وہ تیرا باپ ہے، اور ہمارا شہید تمام شہداء سے بہتر ہے اور وہ تیرے باپ کا چچا حمزہ ہے، اور ہم سے ہی وہ شخص ہے جس کے دو پر ہیں، وہ جنّت میں جہاں چاہتا ہے اڑتا ہے اور وہ تیرے باپ کا چچا زاد بھائی جعفر طیار ہے، اور ہم میں سے ہی اس امّت کے بچے حسن اور حسین ہیں اور وہ تیرے بیٹے ہیں، اور ہم سے ہی مہدی بھی ہوں گے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 837]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 94 قال الهيثمي: فيه قيس بن الربيع وهو ضعيف وقد وثق وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 166)»