سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قیامت کا روز ہو گا تو اللہ کے حکم سے ایک منادی کرنے والا یہ آواز دے گا: میں نے نسب مقرر کیا اور تم نے بھی مقرر کیا، تو میں نے تم میں سے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے اس کو زیادہ عزت والا بنایا تو تم نے انکار کر دیا مگر یہ کہا: فلان بن فلاں، فلاں بن فلاں سے بہتر ہے۔ تو آج میں اپنے نسب کو اونچا کروں گا اور تمہارے نسب کو نیچا کروں گا۔ متقی لوگ کہاں ہیں۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ/حدیث: 754]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 3746، 3747، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4511، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 642 قال الهيثمي: فيه طلحة بن عمرو وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 84)»