سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے ایک لڑکے کو کہا: ”میرے جوتے مجھے پکڑا دے“، تو وہ لڑکا کہنے لگا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے اجازت دیجئے کہ میں ان جوتوں کو آپ کے پاؤں میں ڈال دوں، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تیرا یہ بندہ تجھے راضی کرنا چاہتا ہے، اس لیے تو اس سے راضی ہو جا۔“[معجم صغير للطبراني/کتاب الادب/حدیث: 742]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وانفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1175 قال الهيثمي: فيه الحسن بن أبي جعفر وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 268)»