سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر بن الخطاب، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہما کے پاس گئے تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے تکیہ رکھا، تو انہوں نے کہا: اے ابوعبداللہ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس مؤمن کے پاس اس کا مسلمان بھائی آئے تو وہ اس کے لیے تکیہ بطورِ اعزاز و تعظیم رکھے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کر دیتے ہیں۔“[معجم صغير للطبراني/کتاب الادب/حدیث: 706]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6605، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6068، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1576، والطبراني فى «الصغير» برقم: 761 قال الهيثمي: وفيه عمران بن خالد الخزاعي وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 174)»