سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر تھے، وہ کہتے ہیں: ایک دفعہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر سے گوشت اور روٹی کا پیالہ آیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے رکھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی ہاتھ ڈالو۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ہاتھ ڈالا اور ہم نے بھی ڈالا اور ہم نے اس سے کھایا، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جلدی جلدی کھانا تیار کر رہی تھیں تو جو پیالہ لایا گیا وہ ان میں گھومنے لگا۔ جب وہ فارغ ہوئیں تو وہ لا کر رکھ دیا، اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا پیالہ توڑ دیا اور کچھ باتیں کرنے لگیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اﷲ کے نام سے کھاؤ، تمہاری ماں غیرت کھا گئی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا پیالہ واپس کیا اور فرمایا: ”کھانے کی جگہ کھانا اور برتن کی جگہ برتن۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة/حدیث: 634]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2481، 5225،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3407، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8853، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3567، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1359، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2640، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2334، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11637، 11638، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4301، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12209، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4184، والطبراني فى «الصغير» برقم: 568، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 37435»