سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں بھی آپ کے ساتھ جنگ میں نکلوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُمّ سلمہ! عورتوں پر جہاد فرض نہیں ہے۔“ وہ کہنے لگیں: میں زخمیوں کا علاج کروں گی، اور آنکھ کا بھی علاج کروں گی، اور پانی بھی پلاؤں گی۔ آپ نے فرمایا: ”تب ٹھیک ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 569]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1810، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7515، 8831، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2531، 4307، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1575، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17928، والطبراني فى «الكبير» برقم: 740، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3363، 6095، والطبراني فى «الصغير» برقم: 324، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3295، 3945، والبزار فى «مسنده» برقم: 6397، 6880»