سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس دین کی ایسی قوم یا ایسی اقوام سے امداد لیتا ہے جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 559]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4517، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 8834، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1948، 2737، والطبراني فى «الصغير» برقم: 132، والبزار فى «مسنده» برقم: 6641، 6648، 6776»