سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی کی نئی نئی شادی ہوئی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا جس میں یہ شخص بھی تھا، جب لوگ واپس آئے تو اس شخص نے اپنے گھر کی طرف جلد آنے کی کوشش کی تو ناگہان اس نے اپنی بیوی کو دروازے پر کھڑی دیکھ لیا، اسے غیرت آئی تو اس نے نیزہ مارنا چاہا، وہ کہنے لگی: جلدی نہ کرو، پہلے گھر کے اندر جا کر دیکھ لو کہ اندر کیا ہے؟ وہ اندر گیا تو اسے بستر پر ایک لیٹا ہوا سانپ نظر آیا، تو اس نے اس کو وہ نیزہ مارا جس سے وہ مر گیا، مگر وہ آدمی خود بھی مر گیا۔ جب یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”ان گھروں میں کوئی جن آباد ہیں۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ النِّكَاح/حدیث: 497]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 6447، والبزار فى «مسنده» برقم: 2238، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19619، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2936، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3848، 4528، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1146 [وله شواهد من حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، فأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3297، 3310، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2233، والحميدي فى «مسنده» برقم: 632، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5493 قال الدارقطنی: محفوظ عن ابن عمر، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (12 / 306)»