سیدنا بہز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جب کہ وہ قسمیں کھا رہے تھے: میں نے اللہ کی قسم غلطی کی، میں نے اللہ کی قسم درست بات کہی۔ جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو رک گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیر اندازی کرو کیونکہ تیر اندازوں کی قسمیں لغو ہوتی ہیں، ان سے قسم حانث نہیں ہوتی اور نہ ہی ان پر کفارہ ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ/حدیث: 461]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق قال الھیثمی: رجاله ثقات إلا أن شيخ الطبراني يوسف بن يعقوب بن عبد العزيز الثقفي لم أجد من وثقه ولا جرحه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 185)»