سیدنا عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دنوں کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا، اور مٹکے میں نبیذ بنانے سے، اور قبروں کی زیارت سے بھی، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قربانیوں کے گوشت تین دنوں کے بعد کھانے سے منع کیا ہے، اب تم جتنے دن چاہو کھا لیا کرو، اور میں نے تمہیں مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، اب تم اس میں پی سکتے ہو مگر ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، مگر اب تم ان کی زیارت کر سکتے ہو لیکن بات وہ نہ کہو جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہو۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6823، والطبراني فى «الصغير» برقم: 879 قال الھیثمی: وفيه يزيد بن جابر الأزدي والد عبد الرحمن الحافظ ولم أجد من ترجمه وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 27)»