سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کا انتظار کر رہے تھے تو ایک آدمی اٹھا اور کہنے لگا: مجھ سے گناہ سرزد ہو گیا ہے۔ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اس سے منہ موڑ لیا، پھر جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بات مکمل کر لی تو وہ شخص پھر اٹھا اور اپنی بات دہرائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھی اور اس کے لیے اچھی طرح وضو بھی کیا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس یہ تیرے گناہ کا کفارہ ہو گیا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الصَّلوٰةِ/حدیث: 298]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7560، والطبراني فى «الصغير» برقم: 915 «قال الهيثمي: فيه حارث وهو ضعيف۔» ،مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 301) _x000D_»