سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کسی سفر میں ایک اذان دینے والے کی آواز سنی کہ وہ کہہ رہا تھا: ”اللہ اکبر، اللہ اکبر“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اسلامی فطرت پر ہے۔“ پھر س نے کہا: ”اشہد ان لا الہ الا اللہ“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے حق کی شہادت دی۔“ پھر اس نے کہا: ”اشہد ان محمد رسول اللہ“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ آگ سے نکل گیا۔“ پھر فرمایا: ”اسے دیکھو، یہ بکریوں والا ہوگا یا شکاری کتے والا۔“ جب نماز کا وقت ہوا تو اسے بلایا تو انہوں نے دیکھا کہ وہ چرواہا ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَذَان/حدیث: 160]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرہ، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22562، قال شعيب الأرنؤوط: صحيح لغيره، والطبراني فى «الصغير» برقم: 768، وله شواهد من حديث عبد الله بن مسعود، فأما حديث عبد الله بن مسعود، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1935، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10596، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5400، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 897 قال الهيثمي: وفيه الحكم بن عبد الملك القرشي، وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 334) برقم: 1891»