سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مسلمان شخص وضو کرے اور اپنے ہاتھ دھوئے تو اس کے ہاتھوں کے گناہ دور ہوجاتے ہیں جن کا اس کے ہاتھوں نے ارتکاب کیا۔ جب اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے وہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کی آنکھوں نے دیکھے ہیں۔ جب سر کا مسح کرتا ہے تو وہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں جن کو اس کے کانوں نے سنا ہو۔ جب پاؤں کو دھوتا ہے تو جن گناہوں کی طرف اس کے قدم چل کر گئے وہ معاف ہو جاتے ہیں۔ پھر نماز کی طرف اٹھتا ہے تو وہ اس کے لیے فضیلت ہوتی ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الطَّهَارَة/حدیث: 146]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرہ، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22698، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 152، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7975، 7983، 7984، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4440، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1099، قال الشيخ الالبانى صحيح لغيرہ۔ قال الهيثمي: أبو غالب مختلف في الاحتجاج به وبقية رجاله ثقات وقد حسن الترمذي لأبي غالب وصحح له أيضا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 222)»