سیدنا عویم بن ساعدہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ قبا سے فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ سے سنتا ہوں کہ وہ پاکیزگی کے متعلق تمہاری بہت تعریف کرتا ہے، تو یہ کونسی پاکیزگی کی وجہ سے ہے؟“ وہ کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کچھ نہیں جانتے مگر اتنی بات ہے کہ ہمارے ہمسائے یہودی پاخانے سے اپنی پیٹھوں کو دھوتے ہیں تو ہم ان کی طرح دھوتے ہیں۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الطَّهَارَة/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 83، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 557، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15725، والطبراني فى «الكبير» برقم: 348، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5885، والطبراني فى «الصغير» برقم: 828 قال الهيثمي: وفيه شرحبيل بن سعد، ضعفه مالك وابن معين وأبو زرعة، ووثقه ابن حبان، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 212)»