سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین اس کی طاقت اور چستی دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر یہ اللہ کی راہ میں ہو تو کیا ہی اچھا ہو، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ اپنے چھوٹے بچوں کی معیشت میں کوشش کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا، اور اگر بوڑھے والدین کے لیے محنت کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا، اگر اپنے آپ کو سوال و محتاجی سے بچانے کے لیے کوشش کرے تو بھی فی سبیل اللہ ہو گا، اگر اپنے گھر والوں کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے تو بھی اللہ کی راہ میں ہے، ہاں اگر فخر یا مال بڑھانے کی غرض سے گھر سے نکلتا ہے تو اس کی محنت طاغوت کی راہ میں ہوگی۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ/حدیث: 1170]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 282، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6835، والطبراني فى «الصغير» برقم: 940 رجال الكبير رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 325)»