سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اصحابِ اعراف کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ ایسے ہوں گے کہ وہ اللہ کی راہ میں شہید ہوجائیں گے مگر وہ اپنے باپوں کے نافرمان ہوں گے، تو شہادت نے انہیں جہنم میں جانے سے روک دیا، اور ماں باپ کی نافرمانی نے انہیں جنّت سے روک دیا، تو وہ جنّت اور جہنم کے درمیان ایک دیوار پر ہوں گے، تو جب ان کے گوشت اور چربیاں پگھل جائیں گی اور اللہ تعالیٰ مخلوقات کے حساب سے فارغ ہوجائیں گے، تو جب بغیر حساب والا کوئی نہ باقی ہو گا تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں ڈھانپ لے گا اور اپنی رحمت سے جنّت میں داخل کر دے گا۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 1111]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3053، 4644، والطبراني فى «الصغير» برقم: 666 قال الهيثمي: فیہ أبو أسلم محمد بن مخلد الرعيني، متروك الحديث، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد (23/7)»