سیدنا عبدالرحمٰن بن صفوان بن قدامہ کہتے ہیں میرے باپ صفوان رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کى اور ان کى اسلام پر بیعت کى۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور ان کے ہاتھ پر لگایا تو صفوان رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ سے محبّت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمى قیامت کے دن اس شخص کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 11]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه والطبراني فى «الكبير» برقم: 7400، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2001، والطبراني فى «الصغير» برقم: 133، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 39 قال الهيثمي: فيه موسى بن ميمون وكان قدريا وبقية رجاله وثقوا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 364)»