عمر بن ابان بن مفضل بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کرنا دکھایا، ایک لوٹا لے کر اس کو بائیں جانب رکھا، اور اپنے دائیں ہاتھ پر اس سے پانی ڈالا اور تین دفعہ دھویا، پھر لوٹے کو پھیر کر دوسری طرف کر لیا اور تین تین دفعہ وضو کر لیا، اور مسح بھی سر کا تین دفعہ کیا، اور اپنے کانوں کے لیے نیا پانی لیا، اس کے ساتھ اپنے کانوں کا مسح کیا، میں نے کہا: آپ نے کانوں کا مسح کیا۔ انہوں نے کہا: بیٹا! یہ دونوں سر میں سے ہیں اور چہرے میں سے نہیں ہیں، پھر کہا: بیٹا! کیا تم نے دیکھ لیا اور سمجھ گئے ہو یا میں اس کو دوبارہ دہراوں؟ میں نے کہا: کافی ہے اور میں سمجھ گیا ہوں، وہ کہنے لگے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الطَّهَارَة/حدیث: 108]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 370، والبزار فى «مسنده» برقم: 6671، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1571، 2905، 3362، والطبراني فى «الصغير» برقم: 76، 322 قال الذھبی: عمر بن أبان لا يدرى من هو والحديث ثماني لنا على ضعفه، لسان الميزان: (2 / 451)»