سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت میں سے جو شخص بھی مسلمانوں کے کسی معاملے کا متولی بنایا گیا اور اس نے ان کی اس طرح حفاظت نہ کی جس طرح وہ اپنی اور اپنے اہل کی حفاظت کرتا ہے تو وہ جنّت کی خوشبو بھی نہیں پا سکے گا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1046]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7594، والطبراني فى «الصغير» برقم: 919 قال الهيثمي: وفيه إسماعيل بن شيبة الطائفي وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 211)»