سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”مسلمان کو اگر کانٹا بھی چبھ جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے عوض دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور دس برائیاں دور کر دیتا ہے اور دس درجے بلند کر دیتا ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2240، 2460، 5773، والطبراني فى «الصغير» برقم: 702 قال الهيثمي: وفيه روح بن مسافر وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 304)»