سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن فقراء کی وجہ سے غنی لوگوں کے لیے ویل ہے، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! انہوں نے ہم پر ہمارے حقوق کے متعلق ظلم کیا جو کہ ہمارے لیے ان پر فرض تھے۔ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”مجھے میری عزت اور جلال کی قسم! میں تمہیں اپنے قریب کروں گا اور ان کو اپنے سے دور کروں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تلاوت فرمائی: «﴿فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ () لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ﴾»”ان کے مالوں میں سائل اور محروم کے لیے معلوم حق ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4813، والطبراني فى «الصغير» برقم: 693، ضعيف الجامع برقم: 6140 قال الهيثمي: وفيه الحارث بن النعمان وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 62)»