الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الصَّلَاةِ
نماز کے احکام و مسائل
23. باب تَسْبِيحِ الرَّجُلِ وَتَصْفِيقِ الْمَرْأَةِ إِذَا نَابَهُمَا شيء فِي الصَّلاَةِ:
23. باب: جب نماز میں کچھ پیش آ جائے (تو امام کو متنبہ کرنے کے لیے) مرد سبحان اللہ کہیں، اور عورت ہاتھ پر ہاتھ ماریں۔
حدیث نمبر: 956
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، وَزَادَ: فِي الصَّلَاةِ.
ہمام نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (مذکورہ بالا حدیث) کے مانند روایت بیان کی اور اس میں اضافہ کیا: نماز میں (متنبہ کرنے کے لیے۔)
ہمام سے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت بیان کی ہے اور اس میں فِی الصَّلوٰة (نماز میں) کا اضافہ کیا۔؟
ترقیم فوادعبدالباقی: 422
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 956 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 956  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر نماز میں امام سے کہیں بھول چوک ہو جائے تو اس کو آگاہ کرنے کے لیے مرد سبحان اللہ کہیں گے اوراگرعورت کو یہ کام کرنا پڑے تو آواز بلند نہیں کر سکتی،
اس لیے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر مار کر اشارہ کرے گی۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 956