الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب التَّفْسِيرِ
قران مجيد كي تفسير كا بيان
7. باب فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ}:
7. باب: اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: «هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ» ”یہ دو جھگڑا کرنے والے (گروہ) ہیں جنہوں نے جھگڑا کیا اپنے رب کے بارے میں“۔
حدیث نمبر: 7563
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَمِيعًا، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ لنَزَلَتْ هذَانِ خَصْمَانِ بِمِثْلِ حدِيثِ هُشَيْمِ.
سفیان نے ابو ہاشم سے، انھوں نے ابو مجلز سے، انھوں نے قیس بن عباد سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کو قسم کھا کر یہ کہتے ہوئے سنا: ہَذَانِ خَصْمَانِ یہ آیت نازل ہوئی۔ (آگے) ہشیم کی حدیث کے مانند ہے۔
قیس بن عباد رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں،میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا،وہ قسم اٹھا کر کہتے تھے،یہ جھگڑنے والے،دوگروہ،آگے مذکورہ بالا حدیث ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 3033
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7563 کے فوائد و مسائل
  صحيح مسلم مختصر مع شرح نووي: تحت الحديث صحيح مسلم 7563  
تشریح تکمیل:
یااللہ میں تیرا شکر کس زبان سے ادا کروں اگر سارے بدن کے روئیں زبان ہو جائیں تب بھی تیری عنایتوں کا اور تیری نعمتوں کا شکر میں ادا نہیں کر سکتا تو نے مجھ کو دنیا کی تمام نعمتیں مال، اولاد، صحت اور عافیت عطا فرمائیں اور سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ تو نے مجھ ضعیف ناتواں کے ہاتھ سے اس کتاب عظیم الشان کا ترجمہ مکمل کرایا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی ساری حدیثیں صحیح ہیں اور جس پر سب مسلمان بے کھٹکے عمل کر سکتے ہیں۔

یااللہ! اس کتاب کے ترجمہ کو قبول فرما لے اور میری بھول چوک کو معاف فرما دے اور میری عمر اور صحت میں برکت دے تاکہ میں اسی طرح تیری مدد و توفیق سے صحیح بخاری کا بھی ترجمہ کروں۔

یااللہ! مجھ کو بخش دے اور میرے والدین، میرے بھائیوں، میرے عزیزوں، میرے استادوں اور مشائخین کو۔ یااللہ! مدد کر اس اپنے بندے کی جس کی اعانت سے حدیث کی کتابوں کا ترجمہ ہو رہا ہے اور جو رات دن میں مصروف ہے تیرے اور تیرے رسول کی کتاب میں۔

یااللہ! برکت دے اس کی عمر اور اقبال میں، برکت دے اس کے مال اور اولاد میں، یااللہ! بخش دے اس کو جس نے اس کتاب کو لکھا اور جس نے چھپوایا اور تمام مومنین اور مومنات کو اور مسلمین اور مسلمات کو۔ «آمين يارب العالمين۔» الحمدللہ کتاب صحیح مسلم شریف مکمل ہوئی۔
   مختصر شرح نووی، حدیث/صفحہ نمبر: 7563   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7563  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جنگ بدر کے موقع پر قریش کی طرف سے لڑائی کے آغاز میں،
عتبہ اور شیبہ(ربیعہ کے بیٹے)
اور ولید بن عتبہ،
نے دعوت مبارزت دی،
مقابلہ میں،
انصاری نوجوان نکلے،
لیکن انہوں نے کہا،
ہم تو اپنے چچا زادوں،
(بنوہاشم)
کو دعوت دے رہے ہیں،
تو پھر آپ نے مقابلہ میں حضرت حمزہ،
علی اور عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہم کو نکالا،
جس کی تفصیلات جنگ بدر میں گزر چکی ہیں،
سورہ حج کی آیت ان دونوں گروہ کے بارے میں اتری ہے،
لیکن اس کا مصداق تمام مسلمان اور کافر ہیں۔
الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی توفیق سے مسلم کا ترجمہ اور ضروری فوائد آج بروز جمعۃالمبارک (15)
رمضان المبارک 1420ھ بمطابق 24 دسمبر1990ء،
بوقت صبح دس بجے اختتام کو پہنچے،
اللہ تعالیٰ اس محنت و کوشش کو قبول فرمائے اور اس کی اشاعت میں حصہ لینے ولے،
تمام رفقاء کےلیے میرے لیے اور میرے والدین کےلیے توشہ آخرت بنائے اور اس میں جو بات اللہ اور اس کے رسول کی منشا کے خلاف ہو،
اس میں برات کا اظہار کرتا ہوں اور پڑھنے والے اہل علم حضرات سے اس کی نشان دہی کی درخواست کرتا ہوں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7563