الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ
فتنے اور علامات قیامت
27. باب قُرْبِ السَّاعَةِ:
27. باب: قیامت کا قریب ہونا۔
حدیث نمبر: 7404
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ "، قَالَ شُعْبَةُ: وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ، يَقُولُ: فِي قَصَصِهِ كَفَضْلِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، فَلَا أَدْرِي أَذَكَرَهُ عَنْ أَنَسٍ أَوْ قَالَهُ قَتَادَةُ.
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے قتادہ کو سنا، کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: "مجھے اور قیامت کو ان (شہادت اوربڑی انگلیوں) کی طرح (ساتھ ساتھ) مبعوث کیا گیاہے۔" شعبہ نے کہا: اور میں نے قتادہ سے ان کے حدیث بیان کرنے کے دوران میں سنا: جتنی ان میں سے ایک اُنگلی دوسری سے بڑی ہے (اتنے سے زمانے کا فرق ہے) مجھے معلوم نہیں یہ (معنی) انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہوئے بیان کیا یا خود قتادہ نے بیان کیا
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میں اور قیامت ان انگلیوں کی طرح متصل بھیجے گئے ہیں،"شبعہ کہتے ہیں،قتادہ اپنے بیان میں کہتے تھے،جس طرح ایک دوسری سے (معمولی) زائد ہے،تو مجھے معلوم نہیں،قتادہ یہ تفسیر حضرت انس سے نقل کرتے تھے یا اپنی طرف سے بیان کرتے تھے،یعنی ہمارے درمیان کی مدت،انسانوں کی پوری مدت کے مقابلہ میں بہت ہی کم ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2951
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

   صحيح البخاريبعثت أنا والساعة هكذا
   صحيح البخاريبعثت أنا والساعة كهذه من هذه أو كهاتين وقرن بين السبابة والوسطى
   صحيح البخاريبإصبعيه هكذا بالوسطى والتي تلي الإبهام بعثت والساعة كهاتين
   صحيح مسلمبعثت أنا والساعة هكذا
   مسندالحميديبعثت أنا والساعة كهذه من هذه