حماد بن سلمہ نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے اور انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اس کے بعد اسی (سابقہ حدیث کی) طرح بیان کیا، مگر اس میں کہا: چنانچہ وہ (دجال) جرف کی شوریلی زمین میں آکر اپنا خیمہ لگائے گا اور کہا: ہر منافق مرد اور عورت نکل کر اس کے پاس چلے جائیں گے۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"آگے مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی روایت ہے،ہاں اس میں یہ ہے،آپ نے فرمایا:"وہ علاقہ جُرف کے شوریلے علاقہ میں آئے گا اور وہاں اپنا خیمہ لگائے گا،تو اس کی طرف ہر منافق مرد،عورت نکل کر چلاجائے گا۔