محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے نعمان بن سالم سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے یعقوب بن عاصم بن عروہ بن مسعود سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے ایک شخص کو سنا، اس نے حضرت عبداللہ بن عمرو سے کہا: آپ یہ کہتے ہیں کہ فلاں فلاں (بات پوری ہوجائے) پر قیامت قائم ہوجائے گی۔حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ ارادہ کرلیا ہے کہ میں تم لوگوں کو کوئی حدیث نہ سناؤں، میں تو یہ کہاتھا کہ تم تھوڑی مدت کے بعد ایک بڑا معاملہ دیکھو گے تو بیت اللہ کے جلنے کا واقعہ ہوگیا۔شعبہ نے یہ الفاظ کہےیا اس سے ملتے جلتے الفاظ کہے۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میری امت میں دجال نمودار ہوگا۔"اور (اس کے بعد محمد بن جعفر نے) معاذ کی حدیث کےمانند حدیث بیان کی اور اپنی حدیث میں کہا: "کوئی ا یک شخص بھی جس نے دل میں ذرہ برابر ایمان ہو، نہیں بچے کا مگر وہ (ہوگا) اس کی روح قبض کرلے گی۔" محمد بن جعفر نے کہا: شعبہ نے مجھے یہ حدیث کئی بار سنائی اورمیں نے (کئی بار) اسے ان کے سامنے دہرایا۔
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک آدمی نے پوچھا،آپ کہتے ہیں،فلاں،فلاں،واقعات تک قیامت قائم ہوجائے گی،انہوں نے جواب دیا ہے،میں نے ارادہ کیا ہے،تمہیں کوئی چیز نہ بتاؤں،(کیونکہ بات کو صحیح طور پر سمجھتے نہیں ہو)میں نے تو کہا تھا،تم تھوڑی مدت کے بعد ایک بڑا حادثہ دیکھ لوگے تو بیت اللہ کو جلادیا گیا،(شعبہ نے یہ یا اس قسم کا لفظ کہا)،حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میری امت میں دجال نکلے گا۔"آگے مذکورہ بالاحدیث ہے اور اس حدیث میں،مثقال ذرۃ من ایمان،ہے،خیر کالفظ نہیں ہے،شعبہ نے یہ حدیث،محمد بن جعفر کو کئی دفعہ سنائی اور اس نے بھی ان پر پیش کی۔