حنظلہ نے کہا: میں نے سالم سے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے حضر ت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرق کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرکے فرماتے ہوئے سنا: "یاد رکھو!فتنہ اس طرف سے ہے۔" یاد رکھو!فتنہ اسی طرف سے ہے۔تین بار (فرمایا) "جہاں سے شیطان کا سینگ طلو ع ہوتا ہے۔"آپ کی مراد مشرق (کی سمت) سے تھی۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،آپ اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فر رہے تھے۔" خبردار!فتنہ ادھر ہے، خبردار!فتنہ ادھر ہے،"تین بار فرمایا:" جہاں سے شیطان کے دو سینگ نمو دار ہوتے ہیں۔"