الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7143
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: غرفه: بالاخانہ، چبارہ، الدري: روشن، چمکدار۔ فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، اہل جنت کے درجات و مراتب میں بہت فرق ہوگا، حتی کہ نچلے درجہ والے، اعلیٰ طبقہ والے، اہل غرفہ کو اس طرح نظر اٹھا کر دیکھیں گے، جس طرح مشرقی یا مغربی کنارے کے ستارے کو نظر اٹھا کر دیکھا جاتا ہے۔