موسیٰ بن عقبہ، عبیداللہ، فُضیل، رقبہ بن مسقلہ اور صالح بن کیسان سب نے نافع سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوضمرہ کی موسیٰ بن عقبہ سے روایت کردہ حدیث کے ہم معنی روایت کی اور انہوں نے ان کی حدیث میں (پیدل چلے جا رہے تھے کے ساتھ) "اور وہ پیدل چلتے ہوئے نکلے" کے الفاظ بڑھائے اورعبیداللہ کی روایت کو چھوڑ کر صالح کی حدیث میں "وہ مل کر پیدل چلے" کے الفاظ ہیں جبکہ ان (عبیداللہ) کی حدیث میں "اور وہ نکلے" کا لفظ ہے اور انہوں نے اس کے بعد (پیدل چلتے ہوئے وغیرہ) کا کچھ ذکر نہیں کیا۔
امام صاحب یہ حدیث اپنے بہت سے اساتذہ سے بیان کرتے ہیں اور ان کی موسیٰ بن عقبہ سے روایت میں یہ اضافہ ہے اور وہ غار سے نکل کر چل دئیے۔" صالح کی روایت میں"يمشون" کی جگہ "يَتَماشَون"ہے اور عبیداللہ کی روایت میں صرف "خَرجُوا" (نکل پڑے) کا لفظ ہے۔