حضرت ابو ہریرہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے، انہو ں نے کہا: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں موجود تھے تو آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! مجھے (نماز کا) کپڑا پکڑا دو۔“ تو انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔“ چنانچہ انہوں نے آپ کو کپڑا پکڑا دیا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں موجود تھے، اس اثنا میں آپ نے فرمایا:”اے عائشہ! مجھے کپڑا پکڑاؤ، تو میں نے کہا، میں حائضہ ہوں، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرا حیض، تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کو کپڑا پکڑا دیا۔“