جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوصالح سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، دوسروں کے ظاہری عیب تلاش نہ کرو، دوسروں کے باطنی عیب مت ڈھونڈو، ایک دوسرے کے لیے دھوکے سے قیمتیں نہ بڑھاؤ، اور اللہ کے ایسے بندے بن جاؤ جو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ایک دوسرے سے حسد نہ کرو اور ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اورایک دوسرے کی جاسوسی نہ کرو،دوسروں کی کمزوریوں کی ٹوہ نہ رکھو،کسی کو پھانسنے کے لیے قیمت نہ بڑھاؤ اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کررہو۔"
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6538
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: لاتناجشوا: نجش سے ماخوذ ہے، سامان فروخت کرنے کے لیے اس کی عمدگی اور بہترین کی تعریف کرنا، یا خریدنے کی نیت کے بغیر اس کا نرخ چڑھانا۔ " اس کی بولی بڑھانا۔