اور یہی روایت مجھ (امام مسلم) کو سوید بن سعید نے علی بن مسہر سے اور انہو ں نے اعمش سے مذکورہ بالا سند کے ساتھ بیان کی۔ اس میں إن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) کے بجائےرأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا) کے الفاظ ہیں۔
اور یہی روایت مجھے سوید بن سعید نے علی بن مسہر کے واسطہ سے اعمش کی مذکورہ بالا سند کے ساتھ سنائی، اس میں "إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" کی بجائے "رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 638
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : اس حدیث میں پگڑی کے لیے عمامہ کی جگہ خمار (اوڑھنی) کا لفظ آیا ہے، کیونکہ پگڑی بھی خمار کی طرح سر کو ڈھانپ لیتی ہے۔ (شرح النووي: 1/135)