ہمام نے کہا: ہمیں قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی رضی اللہ عنہ سے فرمایا؛"اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھارے سامنے قرآن مجید پڑھوں۔"حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے آپ سے میرا نام لے کرکہا؟آپ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے تمھارا نام لیا۔"اس پر حضرت ابی رضی اللہ عنہ پر گریہ طاری ہوگیا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا،"اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیاہے کہ میں تیرے سامنے قراءت کروں۔"حضرت ابی نے پوچھا،کیا اللہ نے میرا نام لے کر آپ کو فرمایا ہے،"آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے میرے لیے تیرا نام لیا ہے تو ابی(مسرت سے) رونے لگے۔