سہیل نے اپنے والد صالح سے، انھوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو ئے اور (اس وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ خواتین تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بلند آواز سے باتیں کر رہی تھیں۔جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (اندر آنےکی) اجازت مانگی تو وہ جلدی سے پردے میں چلی گئیں۔پھر انھوں نے زہری کی حدیث کے مانند بیان کیا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو ئے اور (اس وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ خواتین تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بلند آواز سے باتیں کر رہی تھیں۔جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (اندر آنےکی) اجازت مانگی تو وہ جلدی سے پردے میں چلی گئیں۔آگے مذکورہ بالا روایت ہے۔