الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6034
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) فاحش: طبعی طور پر بدگو، بے حیا۔ (2) متفحش: تکلف کے ساتھ بدگوئی کرنے والا، یعنی آپ نے نہ ابتداءً بدگوئی کرتے اور نہ جواباً فحش گوئی پر اترتے، کسی صورت میں حیاء کا دامن نہ چھوڑتے۔ فوائد ومسائل: حیاء، اس ملکہ اور قوت راسخہ کا نام ہے، جو انسان کو برے کاموں سے روکے اور اچھے کاموں پر ابھارے۔