اشجعی اور عبد الرحمٰن بن مہدی دونوں نے سفیان سے انھوں نے محمد بن منکدر سے روایت کی، انھوں نے کہا: سمیں نے حضرت جابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے، بالکل اسی (سابقہ حدیث) کے مانند۔
امام صاحب کے دواساتذہ اپنی اپنی سند سے یہی روایت، بالکل اسی طرح بیان کرتے ہیں۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6019
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجبوری کے سوا، عام طور پر کبھی کسی سائل کو محروم نہیں رکھتے تھے، اگر دینا ممکن نہ ہوتا تو پھر فرماتے، یہ ممکن نہیں۔