محمد بن جعفر اور خالد بن حارث نے کہا: ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، اور ابن جعفر کی روایت میں ہے، انھوں (حضرت انس رضی اللہ عنہ) نے کہا: ہمارا گھوڑا۔اور انھوں نے یہ نہیں کہا کہ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کا (گھوڑا۔) اور خالد کی حدیث میں ہے۔قتادہ سے روایت ہے۔میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔
مصنف نے یہی روایت تین اساتذہ کی دو سندوں سے بیان کی ہے، ابن جعفر کی حدیث میں ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھوڑے کی جگہ ہمارا گھوڑا بتایا گیا ہے اور خالد کی حدیث میں قتادہ کے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سماع کی تصریح موجود ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6008
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، کسی سے کوئی چیز ضرورت کے تحت مستعار لینا جائز ہے اور جانور کا نام رکھنا درست ہے اور انسان اگر دلیر اور باہمت ہو تو واقعہ کی تحقیق یا صورت حال سے آگاہی کے لیے اکیلا بھی جا سکتا ہے۔