اسماعیل کے بجائے) عبدالعزیز دراوردی اور مالک نے علاء سے، انہوں نے اپنےوالد عبد الرحمن سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان کی طرف تشریف لے گئے اور فرمایا: ”اے ایمان والی قوم کے دیار! تم سب پر سلامتی ہو، ہم بھی اگر اللہ نےچاہا تو تمہارے ساتھ ملنے والے ہیں۔“ اس کے بعد اسماعیل بن جعفر کی روایت کی طرح ہے۔ ہاں مالک کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ” تو کچھ لوگوں کو میرے حوض سے ہٹایا جائے گا۔“ (الا، یعنی خبردار کے بجائے ف، یعنی ’تو، کا لفظ ہے۔)
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان کی طرف تشریف لے گئے، اور فرمایا: ”اے مومنوں کے گھروں کے باسیو! تم پر سلامتی ہو! اور جب اللہ کو منظور ہو گا، تو ہم بھی تمھارے ساتھ مل جائیں گے۔“ امام مالک کی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے: ”کچھ لوگوں کو میرے حوض سے ہٹایا جائے گا۔“