الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب السَّلَامِ
سلامتی اور صحت کا بیان
38. باب اسْتِحْبَابِ قَتْلِ الْوَزَغِ:
38. باب: گرگٹ مارنا مستحب ہے۔
حدیث نمبر: 5848
وحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاح ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ زَكَرِيَّاء ، عَنْ سُهَيْلٍ ، حَدَّثَتْنِي أُخْتِي ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " فِي أَوَّلِ ضَرْبَةٍ سَبْعِينَ حَسَنَةً ".
محمد بن صباح نے کہا: ہمیں اسماعیل بن زکریا نے سہیل سے حدیث بیان کی انھوں نے کہا: مجھے میری بہن (سودہ بنت ابو صالح رضی اللہ عنہا) نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " پہلی ضرب میں سترنیکیاں ہیں۔"
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلی مار کی صورت میں ستر نیکیاں ملیں گی۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2240
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5848 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5848  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ستر کا لفظ تکثیر (کثرت)
کے لیے ہے،
تعیین کے لیے نہیں ہے،
اس لیے بعض راویوں نے اس کو سو سے تعبیر کیا اور بعض نے ستر سے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5848