تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
صحیح مسلم میں عربی لفظ تلاش کریں:
صحیح مسلم میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ لکھیں:


صحيح مسلم
كِتَاب السَّلَامِ
سلامتی اور صحت کا بیان
4. باب النَّهْيِ عَنِ ابْتِدَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ بِالسَّلاَمِ وَكَيْفَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ:
4. باب: یہود اور نصاریٰ کو خود سلام نہ کرے اگر وہ کریں تو کیسے جواب دے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 5662
وحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . ح وحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ كُلُّهُمْ، عَنْ سُهَيْلٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ، إِذَا لَقِيتُمْ الْيَهُودَ، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ ، قال: فِي أَهْلِ الْكِتَابِ، وَفِي حَدِيثِ جَرِيرٍ، إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ وَلَمْ يُسَمِّ أَحَدًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
محمد بن مثنیٰ نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی۔ ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابوکریب نے کہا: ہمیں وکیع نے سفیان سے حدیث بیان کی، زہیر بن حرب نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی، ان سب (شعبہ، سفیان اور جریر) نے سہیل سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی۔ وکیع کی حدیث میں ہے، جب تم یہود سے ملو۔ شعبہ سے ابن جعفر کی روایت کردہ حدیث میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل کتاب کے بارے میں فرمایا۔ اور جریر کی روایت میں ہے: جب تم ان لوگوں سے ملو، اور مشرکوں میں سے کسی ایک (گروہ) کا نام نہیں لیا۔
امام صاحب یہی روایت اپنے مختلف اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، وکیع کی حدیث میں ہے جب تم یہود سے ملو۔ ابن جعفر، شعبہ سے بیان کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اہل کتاب کے بارے میں کہا اور جریر کی حدیث میں ہے جب تم انہیں ملو۔ اور آپ نے کسی مشرک کا نام نہیں لیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2167
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة