الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5645
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، اگر غیر ارادی طور پر کسی ایسی چیز پر نظر پڑ جائے، جسے دیکھنا جائز نہیں ہے، سو پہلی نظر پر کوئی گرفت یا گناہ نہیں ہے، لیکن اسے، اسی وقت نظر ہٹا لینی چاہیے، اگر وہ نظر جمائے رکھے گا تو اس کو پہلی نظر قرار دینا مشکل ہے، کیونکہ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کہ اسے پھیر لو، کی مخالفت کی ہے، جبکہ اللہ کا یہ حکم ہے، مومنوں کو فرما دیجئے کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور یہی حکم عورتوں کو ہے۔