5. باب: بیان ہے کہ پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک گناہوں کا کفارہ ہو جاتے ہیں جو ان کے درمیان میں کیے جائیں اگر کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔
محمد (بن سیرین) نےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہو ں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ” پانچوں نمازیں اور ایک جمعہ (دوسرے) جمعہ تک درمیانی مدت کے گناہوں کاکفارہ ہیں۔“
حضرت ابو ہریرہ ؓ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کرتے ہیں، کہ آپ ؐنے فرمایا: ”پانچوں نمازیں اور ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 233
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (14534)»