1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ
لباس اور زینت کے احکام
14. باب فِي طَرْحِ الْخَوَاتِمِ:
14. باب: انگوٹھیاں پھینکنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5485
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
ابو عاصم نے ابو جریج سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی۔
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی حدیث نقل کرتے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2093
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5485 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5485  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت انس رضی اللہ عنہ کے اکثر شاگرد سونے کی انگوٹھی پھینکنے کا ذکر کرتے ہیں،
لیکن امام زھری نے چاندی کی انگوٹھی پھینکنے کا تذکرہ کیا ہے۔
اس لیے اکثر علماء کے نزدیک یہ راوی یعنی امام زہری کا وہم ہے کہ انہوں نے سونے کی جگہ چاندی کہہ دیا اور بعض حضرات نے اس کی تاویل کی ہے کہ لوگوں نے بھی آپ کے انداز میں انگوٹھیاں بنوا لیں،
جس سے امتیاز ختم ہو گیا اور اصل مقصد فوت ہو گیا،
تو آپﷺ نے انگوٹھی پھینک دی اور پھر دوبارہ انگوٹھی بنوائی جس میں محمد رسول اللہ تھا اور لوگوں کو اس نقش سے منع کر دیا،
تاکہ خطوط پر مہر لگانے کا مقصد حاصل ہو سکے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5485