الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5451
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت جابر رضی اللہ عنہ زیب و زینت دنیا سے احتراز کرنے کے لیے بیوی کا غالیچہ گھر سے نکال دینے کی بات کرتے تو وہ آگے سے کہتی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے میسر آنے کی پیشن گوئی فرمائی تھی اور اس پر انکار نہیں کیا، اعتراض نہیں فرمایا تھا، اس لیے اس کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے تو اس پر حضرت جابر رضی اللہ عنہ خاموش ہو جاتے۔