ابن نمیر اور ابو معاویہ دونوں نے ہمیں ہشام بن عروہ سے اسی سند کے ساتھ خبر دی اور کہا: " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استراحت کا بچھونا۔"اور ابو معاویہ کی حدیث میں ہے۔جس پر آپ سوتے تھے۔
یہی روایت امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، اس میں فِراش کی جگہ ضِجَاع ہے، جس پر لیٹا جاتا ہے اور ابو معاویہ کی حدیث میں، اس پر آپصلی اللہ علیہ وسلم سوتے تھے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5448
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لباس اور بستر کے بارے میں کسی تکلف میں نہیں پڑتے تھے، جو موٹا جھوٹا اور معمولی لباس اور فراش (بستر) میسر آتا اس پر قناعت فرماتے۔