۔ (عبداللہ) ابن نمیر نے کہا: ہمیں ہشام نے عبدالرحمان بن سعد سے حدیث بیان کی کہ عبدالرحمان بن کعب بن مالک اورعبداللہ بن کعب دونوں نے۔۔۔یا ان میں سے ایک نے۔۔۔اپنے والد کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کےمانند روایت کی۔
یہی روایت امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن کعب اور عبداللہ بن کعب دونوں نے یا ان میں سے ایک نے روایت سنائی۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5299
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کھانے کا ادب یہ ہے کہ انسان اس کے لیے تین انگلیاں، (انگوٹھا اور اس کے ساتھی والی) استعمال کرے، اس لیے بلا ضرورت تین سے زائد انگلیوں سے کھانا خلاف ادب ہے، ضرورت کی صورت میں پانچوں انگلیاں استعمال ہو سکتی ہیں۔